• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ دوسرا نصرت فتح علی خان ہے بھائی، راحت فتح کے بیٹے کی پرفارمنس پر کمنٹس

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان کے بیٹے کی ڈیبیو پرفارمنس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین راحت فتح علی خان کے بیٹے شاہ زمان علی خان کی  آواز اور گانے کا انداز سُن کر اُنہیں قوالی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کی کاپی قرار دے رہے ہیں۔


شاہ زمان علی خان کی ڈیبیو پرفارمنس کی ویڈیو میں شاہ زمان مشہورِ زمانہ گانا ’کنا سوہنا تینو رب نے بنایا‘ گا رہے ہیں۔

شاہ زمان کی ویڈیو کے کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ شاہ زمان نصرت فتح علی خان کی طرح گا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ زمان علی خان اپنے والد راحت فتح علی خان کے ہمراہ اس سے قبل بھی پرفارم کر چکے ہیں مگر یہ وائرل ویڈیو اُن کی ڈیبیو پرفارمنس کی ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس ویڈیو کو دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے شاہ زمان علی خان آنے والے وقت کے نصرت فتح علی خان ثابت ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید