• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام دنیا کاسب سے پہلا قانونی نظام ہے‘ جمعیت پاکستان

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالمالک نائب امیر مولانا محمد اقبال عثمانی صوبائی رابطہ کمیٹی کے رکن حاجی عبدالصادق نورزئی اور صوبائی ڈپٹی ناظم مالیات حاجی عبدالرزاق لانگو نے الجمیعت لائرز فورم کے انتخابی اجلاس میں شرکت کی جس میں باہمی مشاورت سے صدر ایڈووکیٹ شبیر احمد شیرانی، جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ سیف اللہ درانی، نائب صدر حماد علی قزلباش، جوائنٹ سیکرٹری خلیل احمد خلجی، سیکرٹری خزانہ زبیر داوی ، ڈپٹی سیکرٹری خزانہ قاسم ترین ، پریس سیکرٹری نواز راجپوت اور آفس سیکرٹری فاروق علی مستوئی منتخب ہوئے مولانا عبدالمالک نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو پیش آنے والے حالات و مسائل کے حوالے سے فقہ اسلامی مفصل انداز میں مرتب ہونے والا دنیا کا سب سے پہلا قانونی نظام ہے قانونی تاریخ میں مسلمانوں کا یہ عظیم کارنامہ تمام انسانیت کیلئے قابل فخر ہے اس لئے وکلاء اور ججز کواس سے جڑے رہناچاہیے۔
کوئٹہ سے مزید