• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں قائم کئے گئے تھانہ سنگجانی کی نئی عمارت کی تعمیر کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ سی پی او شہزاد بخاری تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تھانہ سنگجانی کو سنگجانی بازار میں نئی عمارت کی تعمیر کے بعد منتقل کر دیا جائے گا۔ نئی حد بندی کے مطابق ترنول پھاٹک سے لیکر سنگجانی پکٹ تک روڈ کے دونوں اطراف کا علاقہ تھانہ سنگ جانی کی حدود میں شامل ہے۔سی پی او/ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ نئے تھا نوں کے قیام کا مقصد سکیورٹی کو مزید بہتر بنانا اور جرائم کا سدباب کرنا ہے۔
اسلام آباد سے مزید