• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور پریس کلب کے زیر اہتمام’’ گلشن عزیز تصویری نمائش ‘‘آج ہوگی

پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا کے محکمہ سیاحت و ثقافت اورپشاورپریس کلب کے اشتراک سے’’ گلشن عزیز تصویری نمائش‘‘ آج ہوگی جسکا افتتاح نگران وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ثقافت ظفر محمود کریں گے، بہترین تصویر بنانے والے پریس کلب کے ممبر فوٹو گرافرز کو نقد انعامات دئیے جائیں گے، بعد ازاں پشاور پریس کلب کے ممبران اور ان کی فیملیز کیلئے’’ شام غزل ‘‘ کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔ گلشن عزیز تصویری نمائش آج بروز بدھ سہ پہر تین بجے پشاور کے نشترہال میں ہوگی جس میں نامور فوٹو جرنلسٹ گلشن عزیز مرحوم اور پشاور پریس کلب کے فوٹوگرافرز کی تصاویر نمائش کیلئے لگائی جائیں گی ، تصویری مقابلے میں حصہ لینے والے فوٹوگرافرز میں نقد انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے جائیں گے ، بعد ازاں پشاور پریس کلب کے ممبران اور ان کی فیملیز کیلئے ’’ شام غزل‘‘ کا اہتمام کیا جائیگا۔
پشاور سے مزید