• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سموگ پرقابو پانے کیلئے تعلیمی اداروں میں بھرپورمہم چلانے کی ضرورت ہے، سیکرٹری تحفظ ماحول پنجاب

لاہور(خصوصی رپورٹر)سیکرٹری تحفظ ماحول پنجاب ڈاکٹر ساجد محمود چوہان نے کہا ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے اور سموگ و آلودگی پر قابو پانے کے لیے تعلیمی اداروں میں بھر پور آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سموگ پر قابو پانے کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔