• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لنکا شائر کے سینما مالکان کا متنازع بھارتی فلم دکھانے سے انکار

بولٹن (ابرار حسین) دہشت گرد کے روپ میں مسلمانوں پر بنائی جانے والی متنازع بھارتی فلم کو لنکاشائر کے مختلف سینما مالکان نے دکھانے سے انکار کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی گائوں کی ’’کیرالہ اسٹوری‘‘ میں مسلمانوں کو دہشت گرد ظاہر کرنے پر تنقید کی گئی ہے۔ سینما گھروں کی فہرست میں سے ایک پروموشنل پوسٹر پر بتایا گیا ہے کہ یہ فلم بلیک برن اور برنلے کے سینما گھروں میں دکھائی جائے گی، سینما گھروں نے تصدیق کی ہے کہ اس فلم کا اصل پارٹ دکھانے کا کوئی منصوبہ نہیں ، اس فلم کو مسلم مخالف ہونے اور دقیانوسی تصورات کو پھیلانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، کہا جاتا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران ہندوستانی ریاست کیرالہ سے ہزاروں خواتین اسلام قبول کر کے داعش میں بھرتی کی گئیں۔ انسانی حقوق کے آزاد گروپوں کے مطابق حقیقی تعداد200 کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے، اس مواد پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جسے دائیں بازو کا ہندوستانی پروپیگنڈہ قرار دیا گیا ہے۔ ہندوستان کے کچھ حصوں میں اس فلم پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ فلم کو کچھ ہندوستانی سیاست دانوں کی حمایت بھی حاصل ہے لیکن بعض سیاستدانوں نے کہا ہے کہ یہ سچے واقعات پر مبنی نہیں ہے اور فرقہ وارانہ تصادم کا سبب بن سکتی ہے، اس فلم میں جنوبی ریاست سے تعلق رکھنے والی تین ہندوستانی خواتین کی ایک غیر حقیقی کہانی کو دکھایا گیا ہے جو اسلامک اسٹیٹ گروپ میں شامل ہوتی ہیں۔
یورپ سے سے مزید