• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹن ہٹرز کی فٹبال میں شاندار کامیابی تاریخ ساز ہے، حاجی قربان

لوٹن (نمائندہ جنگ) ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل راجہ محمد اسلم خان اور چیئرمین میرپور انٹرنیشنل ائرپورٹ موومنٹ برطانیہ اور یورپ حاجی چوہدری محمد قربان نے کہا ہے کہ لوٹن ہٹرز کی فٹ بال میں شاندار کامیابی تاریخ ساز ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری لوکل ٹیم کی قومی سطح پر شاندار کامیابی پر سب کمیونٹیز نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے، حاجی چوہدری محمد قربان نے کہا کہ زیادہ مسرت اس بات پر ہوئی کہ اس خوشی میں لوٹن کی پاکستانی، کشمیری کمیونٹی بھی میزبان کمیونٹی کے ساتھ برابر کی شریک تھی یہ ایک مثبت پیش رفت ہے ،اب ہمارا جینا مرنا اسی ملک میں ہے اس ملک کی خوشیاں ہماری خوشیاں اور اس کے غم ہمارے غم ہیں، انہوں نے کہا کہ کمیونٹی مقامی سیاسی عمل میں شریک ہے اب کھیل کے میدان میں بھی پیش رفت دیکھنے میں آرہی ہے ۔ ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل راجہ محمد اسلم خان نے کہا کہ وہ حاجی چوہدری محمد قربان کی حوصلہ افزائی کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل راجہ محمد اسلم خان اور چیئرمین میرپور انٹرنیشنل ائرپورٹ موومنٹ برطانیہ اور یورپ حاجی چوہدری محمد قربان نے بتایا کہ لوٹن کی فٹ بال ٹیم کی شاندار کامیابی پر لوٹن میں بڑے پیمانے پر جشن منایا گیا، انہوں نے کہاکہ لوٹن ٹاؤن نے انگلش فٹ بال کی تاریخ میں سب سے زیادہ قابل ذکر اضافہ کیا ہے اور چیمپئن شپ کے پلے آف فائنل میں کوونٹری سٹی کو ہرا کر اگلے سیزن میں پریمیئر لیگ میں جگہ حاصل کی ہے جس سے لوٹن کے لوگوں کے سر فخر سے بلند ہوگئے ہیں۔
یورپ سے سے مزید