اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف ججوں کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور مبینہ مالی بدعنوانی سے متعلق پاکستان بار کونسل وغیرہ کی شکایات پرباقاعدہ کاروائی کا آغاز کر دیا ہے
چیئرمین چیف جسٹس ،عمر عطاء بندیال نے کونسل اراکین کوشکایات بھجواتے ہوئے ان سے اس حوالے سے رائے مانگ لی ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین /چیف جسٹس ،عمر عطاء بندیال نے سپریم جوڈیشل کونسل کے اراکین کوجسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایات بھجوا تے ہوئے ان سے اس حوالے سے رائے مانگ لی ہے۔
یاد رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل چیف جسٹس ،عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ،جسٹس سردارطارق مسعود،سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد احمد علی شیخ ،اورلاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی پر مشتمل ہے۔