پشاور(پی پی آ ئی)سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نیب کے ریڈار پرآگئے۔
ذرا ئع کے مطابق نیب نے محکمہ فشریز سے وزیراعلی کے حلقے میں کی گئی بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
نیب کا سابق صوبائی وزیرلائیواسٹاک محب اللہ کو بھی انکوئری میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اس کے علاوہ نیب نے ملازمین کے کوائف،تعلیمی اسناد،مچھلی فارمز کی اراضی کاریکارڈ بھی طلب کرلیا۔نیب نے ریکارڈ کے حوالے سے پرفارمہ محکموں کو ارسال کردیا۔