• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا الیکشن کل ہونگے، لبرل اور کنزرویٹو پارٹیوں میں مقابلہ سخت

ٹورنٹو (عظیم ایم میاں) کینیڈا کے وفاقی پارلیمنٹ کے الیکشن کی گہما گہمی اپنے آخری مراحل میں پورے عروج پر ہے ، پولز میں لبرل پارٹی کی جیت کا امکان ہے، انتخابات کی پولنگ 28؍ اپریل کو ہوگی لیکن 7.3 ملین کینیڈین ووٹرز پہلے ووٹ ڈالنے کی رعایت سے فائدہ اٹھا کر پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں اور الیکشن کےبارے میں تازہ سروے اور پول یہ بتارہے ہیں کہ لبرل اور کنزرویٹو پارٹیوں کے درمیان مقابلہ بہت سخت ہے اور لبرل 42؍ اور کنزرویٹو 39؍ فیصد مقبولیت حاصل کئے ہوئے ہے لیکن تمام سروے واضح طور پر کہہ رہے ہیں کہ لبرل پارٹی آف کینیڈا انتخابات میں 162؍ تا 204؍ نشستوں کے درمیان حاصل کرکے حکومت بنائے گی اور وزیراعظم مارک کارنی ہوںگے جبکہ این ڈی پی نامی پارٹی کی نشستوں میں مزید کمی آئے گی۔ کنزرویٹیو پارٹی کی رہنما ملیسا لانٹسمین نے نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کی پالیسیوں اور رحجانات سے مطابقت کا تاثر مسترد کردیا ۔ لبرل پارٹی کے موجودہ رکن پارلیمنٹ اور انتخابی امیدوار ایڈم وینکورڈین نے جنگ /دی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم جی 7 ملک کینیڈا میں تمام کینیڈینز کی ترقی اور موقف کو اہمیت دیتے ہیں تمام اقلیتوں بشمول پاکستانی کینیڈینز مساویانہ حقوق اور ترقی کے حق دار ہیں۔
اہم خبریں سے مزید