اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) ترجمان وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کوخبردار کیا کہ عازمین حج جعلی پرمٹ سے ہوشیار رہیں،روانگی سے قبل لازمی ویکسین لگانی ضروری ہیں ۔ صرف مستند حج اجازت نامہ کے ساتھ سعودی عرب کا سفر کریں۔ جعلی کمپنیوں اور غیر قانونی اشتہارات اور جعلی اجازت ناموں کے ذریعے عازمین کو دھوکہ دیا جا سکتا ہے۔ ایسے اجازت ناموں سے ہوشیار رہیں جو جعلی اور سعودی حکام کی جانب سے تسلیم شدہ نہ ہوں۔جعلی اجازت نامے عازمین حج کے لیے مشکلات کا سبب بن جائیں گے۔