• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے 191 پاکستانیوں کی واپسی ، 287 بھارتی واہگہ بارڈر عبورکرگئے

لاہور(نمائندہ جنگ)پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے واہگہ اٹاری بارڈر بند ہے تاہم بھارت سے پاکستانیوں اور یہاں سے بھارتی شہریوں کی اپنے اپنے ملک واپسی کا سلسلہ جاری رہا، گزشتہ روز191پاکستانی شہری انڈیا سے وطن واپس پہنچے جبکہ یہاں سے 287بھارتی شہر ی واپس لوٹ گئے۔ بھارتی حکام نے 18کے قریب ایسی خواتین اور ان کی فیملیز کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی جن کی شادیاں پاکستان میں ہوئی ہیں،ان خواتین نے بھارتی بارڈ ر پر احتجاج بھی کیا۔
اہم خبریں سے مزید