• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا پاکستان کیخلاف مختلف اقدامات کے بعد ہمہ جہت کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (فاروق اقدس)بھارت کا پاکستان کیخلاف مختلف اقدامات کے بعد ہمہ جہت کارروائی کا فیصلہ،بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام ریاستوں سے پاکستانیوں کو واپس بھیجاجائے، ویزے منسوخ ، میزبانوں پر نظر رکھی جائے،بھارت 22اپریل کے پہلگام دہشتگرد حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے الزامات اور دعوئوں کے بارے میں ابھی تک مصدقہ شواہد پیش نہ کرسکا اس صورتحال پر بھارت کے اندر بھی کانگریس اور کشمیری رہنمائوں کے خدشات پر مبنی سوالات اٹھائے جارہے ہیں اور واقعے کوفالس فلیگ آپریشن سے تعبیر کرتے ہوئے الزامات بھی سامنے آرہے ہیں لیکن اسکے باوجود بھارت پاکستان کیخلاف سفارتی اور دیگر سطح پر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اب اسکا دائرہ کار عوامی سطح پر بھی آتا جارہا ہے جس کا اندازہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے اس حکمنامے سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے تمام بھارتی ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ جلد ازجلد اپنی ریاستوں میں موجود پاکستانی شہریوں کی شناخت کریں اور انہیں واپس بھیجنے کیلئے کارروائی شروع کریں۔
اہم خبریں سے مزید