• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے سندھ کیخلاف کوئی سازش قبول نہیں کی جائیگی، جونیئر ذوالفقار بھٹو

مورو(نامہ نگار) پی پی پی (شہید بھٹو)کے رہنما جونیئر ذوالفقار بھٹو نے کہا ہے کہ دریائے سندھ کیخلاف کوئی سازش قبول نہیں کی جائیگی، سی سی آئی اجلاس کا ڈرامہ بند کیا جائے، ہم جس طرح سندھ طاس معاہدے کیخلاف ورزی پر ہندستان کی ہت دھرمی کی مذمت کرتے ہیں اسی طرح دریائے سندھ پر ڈاکے کی مزاحمت کرتے ہیں آج سے اگر کسی نے پر امن مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا تو ہم بھی انکی ٹانگیں توڑ دینگے۔وہ دریائے سندھ سے کینال نکالنے کیخلاف پی پی پی (شہید بھٹو) کی جانب سے جونیئر ذوالفقار بھٹو کی قیادت میں مورو کے قریب دادو مورو پل پر دھرنا سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے جونئر ذوالفقار بھٹو کا تاریخی استقبال کیا ۔ جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف پی پی پی شہید بھٹو کا نہیں بلکہ وکلا، جیئے سندھ، عوامی تحریک، ایس یو پی، پی ٹی آئی سمیت تمام پارٹیوں کا ہوں۔
اہم خبریں سے مزید