• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی الزامات، محسن نقوی کی تحقیقات کی پیشکش، عالمی برادری آگے آئے

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) بھارتی الزامات،محسن نقوی کی تحقیقات کی پیشکش، عالمی برادری آگے آئے،بھارت نے کوئی ردعمل نہیں دیا، دہشتگردی کی مذمت کی بجائے ہر واقعہ کو بھارتی میڈیا پر سیلیبریٹ کیا جاتا ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف کے کاکول خطاب کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی کی نیوز کانفرنس کئی پہلوئوں سے اہمیت کی حامل تھیں ، وزیر داخلہ نے پہلگام واقعہ کے حوالے سے پاکستانی موقف کو نمایاں اجاگر کیاکہ پاکستان بھارتی الزامات پر کوئی بھی غیر جانبداراادارہ یا کسی بھی تیسرے نیوٹرل ملک سے تحقیقات کیلئے تیار ہے بھارت جو کسی بھی واقعے پر کسی تحقیقات کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی میں پیچھے نہیں رہتا اس نے تحقیقات کی پاکستانی آفر پر ردعمل نہیں دیا جبکہ بھارت کا میڈیا پاکستان میں دہشتگردی کے ہر واقعے کی نہ صرف لائیو کوریج کر رہا ہوتا ہے بلکہ دہشتگرد واقعات کو پوری طرح مذمت کرنے کے بجائے سیلیبریٹ کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید