کراچی (نیوز ڈیسک) مہاراشٹرا کے وزیر یوگیش قدم نے کہا ہے کہ ریاست میں5ہزار پاکستانی شہری مقیم ہیں، جن میں ایک ہزار افراد قلیل مدتی ویزوں پر ہیں، اور انہیں مرکزی حکومت کی ہدایات کے مطابق ملک چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ افراد گزشتہ 8 سے 10 سال سے بھارت میں مقیم ہیں، کچھ کی یہاں شادیاں ہو چکی ہیں اور کچھ ایسے ہیں جنہوں نے اپنا پاکستانی پاسپورٹ سرنڈر کر کے بھارتی شہریت کے لیے درخواست دی ہے۔