اسلام آباد (فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارت کی طرف سے ناپسندیدہ قرار دئے گئے پاکستانی ہائی کمیشن دہلی میں تعینات عسکری افسران اور عملہ جن میں دفاعی، ملٹری ایڈوائزر، ایئر اور نیول اتاشی شامل ہیں انکی پاکستان کی واپسی مرحلہ وار ہوگی، دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کی واپسی کا پہلا مرحلہ 28اپریل سے شروع ہوگا جو 30اپریل تک جاری رہے گا دوسری طرف بھارتی ہائی کمیشن نے بھی پاکستان کی جانب سے ناپسندیدہ قرار دیئے گئے سفارتی عملے کی واہگہ بارڈر کے راستے واپسی کیلئے حکومت پاکستان کو تحریری درخواست کردی جس میں انکے لاہور سے واہگہ بارڈر کے ذریعے سفر کی اجازت مانگی گئی ہے۔