• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردار عبدالرحیم کی کارڈنل جوذف کوٹس سے ملاقات، پوپ فرانسس کی وفات پر تعزیت

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے گزشتہ روز کارڈنل جوذف کوٹس سے ملاقات کر کے پوپ فرانسس کی وفات پر تعزیت کی۔ سردار عبدالرحیم نے کہا کہ پوپ فرانسس انسانیت ، انصاف اور امن کیلیے ایک توانا آواز تھے۔ مظلوم فلسطینی ہوں یا مفاد پرست ظالموں کی وجہ سے یورپ کے ساحلوں پر ڈوبنے والے غریب افراد ہوں پوپ فرانسس ہمیشہ مظلوموں کے حق میں آواز اٹھاتے تھے۔ انکی امن کیلیے کوششیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ اس موقع پر وفد میں سیمسن سلیم ، اشرف سہوترا و دیگر شامل تھے ۔
اہم خبریں سے مزید