• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر شپ کیلئے حافظ نعیم کے ووٹرز کی گرفتاریاں، حکام سے 9 جون تک جواب طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے میئر شپ کیلئے حافظ نعیم الرحمن کے ووٹرز کیگرفتاریوں کیخلاف چیف سیکرٹری اور محکمہ داخلہ سے9 جون تک جواب طلب کرلیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کے روبرو پی ٹی آئی کے منتخب نمائندوں کی گرفتاریوں کے خلاف حافظ نعیم الرحمن کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کی جانب وکلا پیش ہوئے۔ سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو حکم دیا جائے کہ تمام منتخب نمائندوں کے حلف کو یقینی بنائیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جنہیں گرفتار کیا گیا وہ لوگ کہاں ہیں خود درخواست کیوں نہیں دیتے؟ عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے کہا کہ یو سی چیئرمین حافظ نعیم الرحمن کے ووٹرز ہیں اس لئے ہم آئے ہیں۔ عدالت نے سندھ حکومت، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری داخلہ کو 9جون کیلئے نوٹس جاری کردیا۔
اہم خبریں سے مزید