• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے مقدمات میں مطلوب کئی رہنما پہاڑوں میں روپوش ہوگئے

ٹانک(نمائندہ جنگ ) جنوبی وزیرستان حکومت کو مختلف مقدمات میں مطلوب پی ٹی ائی کے کئی سابق وفاقی اور صوبائی وزراء سمیت اہم پارٹی شخصیات نے جنوبی وزیرستان میں پناہ لینے کا انکشاف ،ذرائع کے مطابق 9مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی ائی چیئرمین عمران خان کے قریبی سابق وفاقی اور صوبائی وزوراء نے جنوبی وزیرستان کے پرفضا سیاحتی مقامات کا رخ اختیار کرکے وہاں گوشہ نشینی اختیار کر لی ہے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی باقیات میں شامل ڈی پی او ساوتھ نے اپنی تعیناتی کا حق ادا کرتے ہوئے بلکل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے عوامی وسیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک جانب آئی جی پولیس کی جانب سے پختونخوا کے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز کو پی ٹی آئی کی مطلوب قیادت کے خلاف کریک ڈاون کرنے کی ہدایات اور دوسری جانب پولیس کی سیکورٹی میں حکومت کو مطلوب سیاسی ملزمان پولیس کی مہمان نوازی میں سیر سپاٹے اور خوشگوار موسم سےمزے اڑارہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید