• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت یاسین ملک کو پھانسی دینا چاہتا ہے، رہنما کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ممتاز حریت رہنما یسین ملک کے خلاف انڈین انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے ہائی کورٹ میں عمر قید کو سزائے موت میں تبدیل کرنے کی اپیل کے خلاف کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر بیرسٹر کرامت حسین نے برمنگھم میں کشمیر پیس فورم کے رہنما جنرل سیکرٹری بشارت سلیم، لیگل ایڈوائزر بیرسٹر حفیظ، کشمیر پیس فورم برمنگھم کے صدر چوہدری عبد الغفور کھاڑک، سینئر رہنما چوہدری قدیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک کو گزشتہ سال بھارتی حکومت نے ایک جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی تھی،مودی حکومت اپنی مقبولیت کھونے کے بعد یٰسین ملک کو پھانسی پر لٹکانا چاہتی ہے، مودی حکومت جی G 20اجلاس کی مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کے بعد کشمیری رہنما کو پھانسی دینا چاہتی ہے، ہماری اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل ہے کہ وہ بھارت کو اس غیر منصفانہ اقدام سے روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، کشمیر پیس فورم کے رہنماؤں نے کہا کہ برطانیہ سے ہم ایک دستخطی مہم کا آغاز کررہے ہیں تاکہ یسین ملک کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے اور عالمی مبصرین و لیگل ٹیم کو یسین ملک سے ملنے کی رسائی دی جائے۔

یورپ سے سے مزید