پشاور (وقائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور کے بیشتر علاقوں میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار تاہم متعلقہ انتظامیہ اس حوالے سے خاموشی تماشائی بنی ہوئے ہے، سڑک کے بیچ کھڈے پڑنے کی وجہ سے راہگیروں میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ بارش میں سڑک پر پانی کھڑا رہنے سے حادثات کا بھی خدشہ رہتا ہے۔ شہر کے علاقہ ہشنگری روڈ کے درمیان کھڈا پڑ گیا ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے شہریوں کے مطابق ہشتنگری بازار شہر کا دل ہے لیکن روڈ کے مین وسط میں کھڈے سے مشکلات ہیں، روڈ ٹوٹنے کی وجہ سے گاڑیاں کھڈے میں جا گرتی ہیں جس سے کئی لوگ ہسپتالوں تک جا پہنچے،،نالے کے اوپر ہی روڈ ٹوٹا ہوا ہے جبکہ نالے میں گند پھینکنے سے تعفن پھیلتا ہے دکانداروں کے مطابق کئی بار ٹاؤن انتظامیہ کو درخواستیں بھی دے چکے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔