لاہور(نمائندہ خصوصی) مرکزی رہنما جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الٰہی کی گرفتاری کا انداز انتہائی قابل افسوس ہے، میڈیا پر مسلسل دکھائی جانے والی ویڈیو میں سرکاری کارندے جس انداز میں دھکے دیتے ہوئے لے جا رہے ہیں، وہ تہذیب اور شائستگی کا قتل ہے، اسی طرح بہت بڑھکیں لگانے والے یہ سیاسی لیڈر جس طرح چھپتے پھرے وہ بھی سیاسی رہنما کے نام پر بدنما دھبہ ہے۔