• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی تھری ڈی فلم ’اللّٰہ یار اینڈ 100 فلاورز آف گاڈ‘ کا ٹریلر ریلیز

فوٹو، اسکرین گریب
فوٹو، اسکرین گریب 

پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فیچر فلم ’اللّٰہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور‘ کے سیکوئل ’اللّٰہ یار اینڈ 100 فلاورز آف گاڈ‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا۔

پاکستان کی پہلی اسٹیریو اسکوپک 3D فلم ملک کے شمالی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان اللّٰہ یار کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر شیئر کیے گئے ایکشن، تھرل اور جذبات سے بھرپور فلم کے اس ٹریلر میں اللّٰہ یار کو اپنے گمشدہ والد کی تلاش میں دکھایا گیا ہے۔

اس فلم کی ڈبنگ میں پاکستانی شوبز انڈسٹری سے علی ظفر، بشریٰ انصاری، اقراء عزیز، ہمایوں سعید، میرا جی،انعم زیدی، نادیہ جمیل اور کئی دیگر نامور اداکاروں کی آواز بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ تھرڈ ورلڈ اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی یہ فلم ’اللّٰہ یار اینڈ دی 100 فلورز آف گاڈ‘ رواں سال عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر اپلوڈ کیے گئے فلم کے ٹریلر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوگی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید