• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر اساتذہ کی بھرتی کیلئے ٹیسٹنگ کا عمل جاری

کوئٹہ ( خ ن)صوبے کے مختلف اضلاع میں اساتذہ کی آسامیوں پر بھرتی کے لیے ٹیسٹنگ کاعمل جاری ہے وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری کی ہدایت پر بھرتی کے عمل کو صاف و شفاف بنانے کے لیے وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کو نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر بھی اپنے اپنے اضلاع میں ٹیسٹنگ کے لیے سہولیات کی فراہمی کے ساتھ نگرانی بھی کر رہے ہیں علاوہ ازیں سیکرٹری اسکولز بھی مختلف اضلاع کا دورہ کر رہے ہیں آواران میں ٹیسٹنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے امتحانی ہال میں موجود رہتے ہوئےامتحانی عمل کی نگرانی کی جبکہ ممبر وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کاظم حسین جتوئی نے اوتھل میں امتحانی ہال کا دورہ کرکے ٹیسٹنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔
کوئٹہ سے مزید