• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمیونٹی اساتذہ کو مستقل کر کے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے‘ رفیع اللّٰہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کیمونٹی اساتذہ نے مطالبات کے حق میں جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر رفیع اللہ اور جنرل سیکرٹری ظہور خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیمونٹی اساتذہ گزشتہ 15 سال سے کنٹریکٹ بنیادوں پرفرائض انجام دے رہے ہیں ہم نے حکومت کو اپنے مطالبات کئی بار پیش کیے احتجاج اور 8 ماہ تک کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا لیکن کیمونٹی اساتذہ کو مستقل نہیں کیا جارہا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کی مناسبت سے ہماری تنخواہیں نہ ہونے کے برابر ہیں ، حکومت کی جانب سے صرف تسلیاں دیکر ہمارا دھرنا اور احتجاج ختم کریا جاتا رہا ہے مگر آج تک نہ ہمیں مستقل کیا گیا اور نہ ہی ہماری تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا انہوں نے مطالبہ کیا تنخواہوں میں اضافہ اور انہیں مستقل کیا جائےبصورت دیگر سخت احتجاج پر مجبور ہونگے۔
کوئٹہ سے مزید