• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجارتی تعلقات مزید بہتر بنانےکیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، ایتھوپین سفیر

اسلام آباد(جنگ نیوز)پاکستان میں تعینات ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ نے جمعہ کو اسلام آباد چیمبر کے دورے کے موقع پر اپنی حکومت کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیا، اس موقع پر ایتھوپیا کے سفیر نے کہا کہ ان کی حکومت صدر اسلام آباد چیمبر کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،پاکستان اور ایتھوپیا کے در میان تعلقات کو مضبوط بنانے اور بالخصوص تجارتی تعلقات کی بہتری کیلئے صدر اسلام آباد چیمبر نے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے در میان تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے دونوں طرف سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ ایتھوپیا پاکستان کیلئے بر اعظم افریقہ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے.
اسلام آباد سے مزید