• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطاینہ میں بڑے اداروں کے ملازمین کی جانب سے ہڑتالوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری

لندن( نمائندہ جنگ) برطانیہ میں سال 2023 میں بڑے اداروں کی جانب سے ہڑتالوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے ۔کارکنوں کے حکومتی اداروں کے ساتھ تنخواہ اور دیگر مسائل پر مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ٹرین کےہزاروں ملازمین کی ہڑتال کے بعد جونیئر ڈاکٹرز بھی تنخواہ اور دیگر شرائط پر آئندہ ماہ 4روز کی ہڑتال کریں گے جس سے تقریبا ایک لاکھ اپائنٹمنٹس اور آپریشن منسوخ ہونے کا خدشہ ہے چیف ایگزیکٹو این ایچ ایس نے خبردار کیا ہے کہ جو نیئر ڈاکٹزز کی ہڑ تال سے این ایچ ایس کی ایمرجنسی سروسز پر مزید دباؤ بڑھے گا اور اموات میں اضافہ ہوگا۔ان اداروں کے علاوہ ڈی وی ایل اے کے ورکرز نے بھی آئندہ 15دن کی ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔ان اداروں کے ملازمین کی ہڑتال سے جہاں حکومت کو اربوں پاؤنڈز کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے وہاں عام آدمی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔برطانیہ میں اگر عوامی ٹرانسپورٹ کا ذکر کیا جائے تو 60فیصد لوگ ٹرین میں سفر کرتے ہیں اور آئے روز کی ٹرین ہڑتالوں سے عام آدمی کی زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے،بڑے اداروں کی طرف سے جاری ہڑتالوں کو روکنا اور ان کے مطالبات کو تسلیم کرنا حکومت بالخصوص وزیر اعظم رشی سوناک کیلئے بڑا چیلنج ہے۔