• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عام انتخابات میں غیرملکی مبصرین کی شرکت سیکورٹی کلیئرنس سے مشروط، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2023کی سرگرمیوں میں غیر ملکی مبصرین کی شرکت کو سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کر دیا،ذرائع کے مطابق عام انتخابات میں ملکی و غیر ملکی مبصرین سے متعلق پلان تیار کر لیا گیا الیکشن کمیشن نے مبصرین سے متعلق پلان کی اصولی منظوری دیدی جس کے مطابق عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین کو باضابطہ دعوت نہیں دی جائیگی الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کے مشاہدے کیلئے غیر ملکی مبصرین وزارت داخلہ سے سکیورٹی کلیئرنس کرائینگے، مبصرین بیرون ملک پاکستانی مشنز میں درخواست دیں گے، وزارت داخلہ چار ہفتے میں ایجنسیوں سے غیر ملکی مبصرین کو سکیورٹی کلیئرنس دینگے پلان کے تحت غیر ملکی مبصرین کو 90 روز تک پاکستان میں رہنے کی اجازت ہوگی، غیر ملکی مبصرین دوران الیکشن اپنے خیالات کا اظہار نہیں کر سکیں گے انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد غیر ملکی مبصرین بیانات دے سکیں گے۔

اہم خبریں سے مزید