• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی کاروباری اداروں کا بھارت میں تمباکو سے متعلق نئے قواعد کوچیلنج کرنے پرغور

کراچی (جنگ نیوز) بین الاقوامی کاروبار میں سر فہرست اداروں نیٹ فلکس ، ایمزون اور ڈزنی نے تمباکو سے متعلق بھارت کے نئے قواعد وصوابط کو قانونی طور پر چیلنج کرنے پر غور شروع کردیا ہے ۔ کیو نکہ نئے قواعد و ضوابط کے نفاذ کی صورت میں مذکورہ اداروں کو اپنے موجودہ ویب مواد کے لاکھوں گھنٹوں کی ازسر نو تدوین کرنا پڑے گی ۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کمپنیوں کو مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر قانونی مقدمات اور پولیس شکایات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ اکثر تو بر سوں سے ایسے مواد کو خود ہی سنسر کرتے آرہے ہیں ۔ بھارت میں انسداد تمباکو مہم کے سلسلے میں بھارت کی وزارت صحت نے تمباکو نوشی پر مبنی ویب مواد کے دوران ایسے مناظر روک کرصحت پر انتباہ جاری کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔ جو کم از کم 50سیکینڈز پر مشتمل ہوں۔
اہم خبریں سے مزید