• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرائیور وہیکل لائسنسنگ ایجنسی کے ورکرز تنخواہ کے تنازع پر 15 دنوں کی ہڑتال کریں گے

لندن (نمائندہ جنگ) ڈرائیور اور وہیکل لائسنسنگ ایجنسی کے ورکرز تنخواہ، پنشن اور دیگر مطالبات کیلئے 15دن کی ہڑتال کریں گے ۔سوانسی میں ٹائی فیلن اور موریسٹن میں پبلک اینڈ کمرشل سروسز یونین کے اراکین 11سے 25جون تک کی ہڑتال کریں گے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آؤٹ پٹ سروسز گروپ کے کارکن DVLA اور دیگر سرکاری محکموں کیلئے مواد پرنٹ کرتے ہیں۔ پی سی ایس کے جنرل سیکرٹری مارک سرووٹکا نے کہا کہ وہ ’’منصفانہ تنخواہ میں اضافہ‘‘ چاہتے ہیں۔ ہم اپنے معقول مطالبات کے حصول کیلئے وزراء پر دباؤ ڈالنے سے نہیں ڈرتے،برطانیہ میں جہاں حکومت کو بڑے اداروں کی طرف سے ہڑتالوں سے اربوں کا نقصان ہورہا ہے وہاں عام آدمی کی زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے،موجودہ حکومت بالخصوص وزیر اعظم رشی سوناک کیلئے بڑے اداروں کی طرف سے ہڑتالوں کو روکنا اور کارکنوں کے مطالبات کو تسلیم کرنا ایک بڑا چیلنج ہے۔

یورپ سے سے مزید