• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا: مچھلی کا شکار کرنے والے خاندان کے پانچ افراد ڈوب کر ہلاک

اوٹاوا ( نیوز ڈیسک)کینیڈا کے ساحل پر مچھلی کے شکار کیلئے سمندر جانے والی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 11افراد ڈوب گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کیوبک کے ساحل پر ایک خاندان کے افراد کشتی پر سوار ہوکر سمندر میں مچھلی کے شکار کیلئے نکلے لیکن اس دوران حادثے کا شکار ہوگئے۔کشتی بھپری ہوئی لہروں اور ہواؤں کے تیز تھپیڑوں کا مقابلہ نہ کرسکی اور الٹ گئی۔ ریسکیو آپریشن کے دوران سمندر سے 6افراد کو زندہ نکال لیا گیا جب کہ 4بچوں کو مردہ حالت میں نکالا گیا۔ایک 30 سالہ شخص لاپتہ تھا جس کی بعد میں لاش مل گئی۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ موسم کی خرابی کے باوجود حفاظتی اقدامات کے بغیر سمندر میں جانے کو حادثے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ آسٹریلوی ساحلوں میں شارک یا وہیل کے حملوں میں بھی تیراکوں کی ہلاکت کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سے کئی ساحلوں پر شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ 
یورپ سے سے مزید