• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامعلوم برطانوی نے یورو ملینز لاٹری میں 111.7 ملین پونڈ جیت لئے

لندن (پی اے) برطانیہ میں مقیم ایک ٹکٹ ہولڈر نے جمعہ کو ہونے والے یورو ملینز ڈرا میں111.7ملین پونڈ کی رقم جیت لی۔ فاتح جو ابھی تک نامعلوم ہے، یورو ملینز جیک پاٹ میں 100ملین پونڈ سے زیادہ رقم جیتنے والا صرف 18واں برطانوی کھلاڑی بن گیا۔ ایک نیشنل لاٹری ایڈوائزر نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے ٹکٹ چیک کریں اور اگر انہیں لگتا ہے کہ وہ جیت گئے ہیں تو کال کریں۔ ڈرا میں جیتنے والے نمبر 03، 12، 15، 25اور 43لکی سٹارز 10اور 11کے ساتھ ہیں۔ ٹکٹ کی پہلے توثیق ہونی چاہئے، پھر لاٹری جیتنے والا یہ فیصلہ کر سکتا ہے کہ وہ پبلک میں جانا چاہتا ہے یا نہیں۔ سنڈے ٹائمز کی امیروں کی فہرست کے مطابق اگر کوئی اس رقم کا دعویٰ کرتا ہے تو وہ لاٹری جیتنے والا خوش قسمت انگلینڈ کے فٹبالر ہیری کین (51ملین پونڈ) ہیری پوٹر ایکٹر ڈینیل ریڈکلف (92ملین) پونڈ اور پاپ گلوکارہ دعا لیپا (75ملین پونڈ) سے زیادہ دولت مند ہو جائے گا۔ نیشنل لاٹری میں سینئر ونرز ایڈوائزر اینڈی کارٹر نے کہا کہ یہ برطانیہ کے یورو ملینز کھلاڑیوں کیلئے ایک انتہائی شان دار رات ہے کیونکہ ایک ٹکٹ ہولڈر نے آج رات خصوصی 111.7ملین پونڈ یورو ملینز جیک پاٹ حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ٹکٹ چیک کریں اور اگر وہ سمجھتے ہیں کہ وہ آج رات کے خوش قسمت فاتح ہیں تو ہمیں کال کریں۔ گزشتہ ماہ برطانیہ کے ایک ٹکٹ ہولڈر نے ممکنہ 138ملین پونڈ میں سے 46.2 ملین پونڈ کا دعویٰ کیا تھا۔ گزشتہ سال جولائی میں برطانیہ ہی کے ایک ٹکٹ ہولڈر نے 195 ملین پونڈ کا ریکارڈ جیک پاٹ جیتا تھا لیکن اس نے اپنی شناخت خفیہ رکھی تھی۔
یورپ سے سے مزید