• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کے اندر حملوں کی حمایت نہیں کرتے، امریکہ

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ماسکو میں ہونے والے ڈرون حملوں پر امریکا کا کہنا ہے کہ روس کے اندر حملوں کی حمایت نہیں کرتے۔ ہماری توجہ یوکرین کی مدد کرنے پر ہے۔وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ ماسکو ڈرون حملوں کے بارے میں معلومات لے رہے ہیں۔ امریکا کی توجہ یوکرین کے خودمختارعلاقے دوبارہ حاصل کرنے اور مدد کرنے پر ہے۔روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین نے ماسکو پر 8 ڈرون حملے کیے ہیں، روسی فضائی دفاعی نظام سے تمام ڈرون مار گرائے، حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسری جانب جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی اے ای اے کے سربراہ نے کہا ہے کہ یوکرین میں واقع یورپ کے سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر کی صورتحال انتہائی نازک اور خطرناک ہو چکی ہے اور اس کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جانا چاہیے۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے آس پاس روسی اور یوکرینی افواج کی سرگرمیاں مستقبل قریب میں بہت زیادہ بڑھ سکتی ہیں۔خوش قسمتی سے ابھی تک کوئی جوہری حادثہ نہیں ہوا ۔
یورپ سے سے مزید