• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڈنی: خالصتان کے ریفرنڈم میں 31ہزار سے زیادہ سکھوں کی شرکت

لندن/سڈنی (مرتضیٰ علی شاہ) بھارت کے اعتراضات اوربھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی جانب سے سکھوں کا ریفرنڈم رکوانے کیلئے ذاتی طور پر مہم چلانے کے باوجود سڈنی میں خالصتان کے ریفرنڈم میں 31 ہزار سے زیادہ سکھوں نے شرکت کی۔ سڈنی میں خالصتان کیلئے ریفرنڈم کا اہتمام 1984 میں امرتسر میں گوردوارہ پر بھارتی حکومت کی فوج کشی کے دوران ہزاروں سکھوں کے قتل عام کے واقعے کی برسی کے موقع پر کیا گیا تھا۔سڈنی میں ہزاروں سکھوں نے اسٹرلنگ روڈ پر واقع شہید جنرل شابیگ سنگھ گوردارے کے باہرصبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک قطار لگا کر ریفرنڈم میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ انڈیپنڈنٹ پنجاب ریفرنڈم کمیشن نے ووٹنگ کے عمل کی نگرانی کی۔
اہم خبریں سے مزید