• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے میئر کراچی کیلئے مرتضیٰ وہاب کا نام فائنل کرلیا

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کیلئے اپنے امیدواروں کا نام فائنل کرلیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے میئرکراچی اورڈپٹی میئر کے ناموں کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میئر کراچی کیلئے مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر کیلئے سلمان مراد امیدوار ہونگے، میئر کیلئے مرتضیٰ وہاب کا نام مراد علی شاہ اور شازیہ مری کی سفارش پر فائنل کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میئرکراچی اور ڈپٹی میئر کے ناموں کاباضابطہ اعلان نثارکھوڑو کل کرینگے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں میئرز، ڈپٹی میئرز، ضلعی چیئرمینز اور دیگر کے انتخابات 15 جون کو ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید