• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد رضوان کا اپنی انگریز ٹیچر کو قرآن پاک کا تحفہ

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان نے امریکا کے ہارورڈ بزنس اسکول کی اپنی انگریز ٹیچر کو قرآن پاک تحفے میں دے دیا۔

محمد رضوان نے ہارورڈ یونیورسٹی کے ایجوکیشن پروگرام کے دوران اپنی ٹیچر کو قرآن پاک کا انگریزی ترجمہ تحفے میں دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم ہارورڈ یونیورسٹی کے پروگرام کے لیے امریکا گئے تھے۔

محمد رضوان اور بابر اعظم نے31 مئی سے 3 جون تک ہارورڈ یونیورسٹی ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید