• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی بندش، اولڈ سٹی ایریا، لیاقت آباد میں احتجاج، ٹریفک جام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اولڈ سٹی ایریا گھاس منڈی رمضان کانٹا کے قریب علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے علاقے میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا ، مشتعل افراد نے سڑک پر ٹائر جلا ئے جس سے علاقے میں ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدید گرمی میں کئی کئی گھنٹوں تک بجلی نہیں دی جارہی جس سے زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے،علاوہ ازیں لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے سامنے علاقہ مکینوں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا جس کے باعث ڈاکخانہ سے لیاقت آباد دس نمبر جانے والی سڑک بند ہونے سے قرب وجوار کے علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہو گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید