• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توقع ہے سیاسی جماعتیں ایک تاریخ پر ملک بھر میں انتخابات پر متفق ہوجائیں گی، سپریم کورٹ

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کرانے کے کیس میں 5 مئی کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ توقع ہے سیاسی جماعتیں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات پر متفق ہوجائیں گی، مسائل مذاکرات سے حل کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں کی کوشش قابل ستائش ہے، سیاسی معاملات مذاکرات اور اتفاق رائے سے ہی بہتر انداز میں حل ہوسکتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم نامے کے مطابق پی ٹی آئی اور حکومتی کمیٹیوں نے مذاکراتی عمل پر اپنی اپنی رپورٹس جمع کرائیں۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ سعد رفیق نے بتایا کہ ایک ساتھ انتخابات کرانے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے، مذاکرات جاری رہے تو تاریخ پر بھی اتفاق ہوجائے گا۔

اہم خبریں سے مزید