• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر کے نوجوانوں نے برادری ازم مسترد کردیا، ڈاکٹر سعید احمد

بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل) میونسپل کمیٹی چکسواری وارڈ نمبر10میں تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر سعید احمد چوہدری کے اعزاز میں نارتھ انگلینڈ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر وصدارتی مشیر آزاد کشمیر چوہدری محمد مالک نے ظہرانہ دیا جس میں سیاسی، سماجی اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر سعید احمد چوہدری نے آزادکشمیر میں 31سال بعد بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس کا کریڈٹ تحریک انصاف آزادکشمیر کی حکومت کو دیا، انہوں نے کہا کہ زیادہ تر نوجوان ہی تھے جنہوں نے اس بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیا ان سب کا اپنی زندگی کا پہلا تجربہ تھا کہ انہوں نے بلدیاتی نظام دیکھا اور اس کا حصہ بنے، انہوں نے کہا کہ چکسواری کے نوجوان باشعور ہیں ماضی کے برادری ازم کے فرسودہ نظام کو انہوں نے مسترد کیا ہے، انہوں نے کہا انتخابات میں ہار جیت جمہوریت کا حصہ ہے ،میرا سیاست میں آنے کا بنیادی مقصد لوگوں کی خدمت کرنا ہے، میں خود ڈاکٹری کے شعبے سے منسلک ہوں اور لوگوں کی خدمت عبادت سمجھ کر کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ علاقہ چکسواری محرومیوں کا شکار ہے، چکسواری کے عوام نے سیاستدانوں کو ہمیشہ نہ صرف اسمبلی تک پہنچایا بلکہ وزارتوں اور وزارت عظمی ٰتک بھی پہنچے لیکن چکسواری کے حالات نہیں بدلے، آج بھی لوگوں کواس علاقہ میں علاج معالجے کی بنیادی سہولت تک میسر نہیں، انہوں نےاس عزم کا اظہار کیا کہ وہ علاقہ چکسواری میں بہترین ہسپتال کے قیم کیلئے کوشاں ہیں تاکہ یہاں کے عوام مستفید ہو سکیں۔ چوہدری محمد مالک نے سعید احمد چوہدری کو بریڈفورڈ آمد پر خوش آمدید کہا اور یقین دلایا کہ اوورسیز کمیونٹی اپنے علاقے میں سیاسی و سماجی خدمات کیلئے ہمیشہ کی طرح حمایت جاری رکھے گی۔ ظہرانے کی تقریب میں سابق کونسلر رضوان مالک ، اعجاز فضل ، افتخار پوٹھی ، عثمان مالک اور عدنان مالک نے بھی شرکت کی۔
یورپ سے سے مزید