• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیاض حسن سجاد مرحوم نے ساری زندگی عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کیا، علما ءکرام

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مرحوم بزرگ صحافی اور تحریک ختم نبوت کے رہنما حاجی فیاض حسن سجاد نےاپنے قلم سے عقیدہ ختم نبوت کا دفاع کیااوراپنی زندگی دین کے تحفظ و آبیاری کے لئے وقف کررکھی تھی ،مرحوم بیک وقت اعلیٰ پایہ کے صحافی ،مصنف و تحریک ختم نبوت کے روح رواں تھے،یہ باتیں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کےامیر مولانا عبداللہ منیر،صوبائی خطیب مولانا انوار الحق حقانی،مولانا عبدالرحیم رحیمی ،مفتی محمداحمد خان،جنرل سیکرٹری حاجی خلیل الرحمنٰ ،صوبائی مبلغین مولانا محمد اویس اور مولانا عنایت اللہ نے حاجی فیاض حسن سجاد مرحوم کے یوم وفات کے موقع پر جاری بیان میں کہیں، رہنماؤں نے کہا کہ فیاض حسن سجاد مرحوم نےاپنی ساری زندگی قلمی و عملی میدان میں عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کیا،مرحوم اپنی ذات میں علم اور معلومات کاوسیع ذخیرہ رکھتے تھے جس سے بہت سے لوگ مستفید ہوتے تھے، عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ان کی رگوں میں رچا بساتھا ،فیاض حسن سجا دکی خدمات کوئٹہ شہر اوعوام کیلئے کبھی فرامو ش نہیں کیا جاسکتا، خصوصاً ان کی خدمات کا جو سب سے بڑا پہلو ہے وہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے سر بکف سپاہی کا ہے، انہوں نے اس پلیٹ فارم سے ہمیشہ سرور کائنات امام الاوالین و آخرین محمد عربیﷺ کے عقیدہ ختم نبوت کا دفاع کیا اور بین المذاہب ہم آہنگی دینی تعلیمات کے حصول اور فروغ کے حوالے سے ہر موقع پر اپنا موثر کردار اد اکیا ہے۔ علما نے کہا کہ مر حوم فیاض حسن سجادنے جس طرح بلوچستان میں فتنہ قادیا نیت کے خلاف اعلان جہا دکیا وہ ہم سب کیلئے قابل فخر ہے اور ہمیں ان کے اس مشن کو آگے بڑھانا چاہیے۔مرحوم نے ژوب میں کامیاب تحریک ختم نبوت کی سرپرستی کی اور ژوب میں ان کے تسلط کو کامیاب نہیں ہونے دیا ،فیا ض حسن سجا د نے بلوچستان میں اپنے قلم کے ذریعے صحافت کو ایک نیا باب دیا جس میں انہوں نے کوئٹہ شہر کے مسائل کو ہمیشہ اجا گر کیا اور ہر پلیٹ فارم پر موثر انداز میں اٹھایا ان کے مشن میں کوئٹہ شہر کیلئے بھی خدمات ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔
کوئٹہ سے مزید