• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی، سرکاری و نجی اداروں کی سطح پر ڈرائیونگ لائسنس سروسز فراہمی کیلئے ڈور ٹو ڈور سروس کا آغاز

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان نے تعلیمی اداروں، سرکاری و نجی اداروں کی سطح پر ڈرائیونگ لائسنسنگ سروسز کی فراہمی کیلئے ڈور ٹو ڈور سروس کا آغاز کر دیا۔ سی ٹی او نے سرکاری کالجز کے پرنسپلز سے ملاقات کرکے ڈور ٹو ڈور لائسنسنگ سروسزکا آغاز کیا۔ انہوں نے کہاہےکہ سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے موبائل خدمت وین کا روزانہ کی بنیاد پر شیڈول مرتب کیا جائیگا جو سکول ،کالجز، یونیورسٹیزاورسرکاری و نجی اداروں میں ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق سہولیات فراہم کریگی۔ دریں اثناءراولپنڈی ٹریفک پولیس کے ڈرائیونگ سکول میں خواتین کیلئے موٹر سائیکل ٹریننگ سیشن بھی   شروع کردیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید