• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن نے پرستاروں سے ننگے پاؤں ملاقات کی وجہ بتا دی

بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کی ممبئی میں واقع رہائشگاہ کے باہر ہر اتوار کو ان کے سیکڑوں مداح ایک جھلک دیکھنے کیلئے جمع ہوتے ہیں۔

امیتابھ بچن اپنے مداحوں سے ملتے ہیں اور انہیں ہاتھ ہلا کر خیر مقدمی نعروں کا جواب دیتے ہیں۔

ان کے گھر کے باہر ایک چبوترا بنا ہوا ہے جس پر کھڑے ہو کر وہ مداحوں کے دور سے اپنی جھلک دکھا دیتے ہیں۔

لیکن ایسا کرتے ہوئے امیتابھ بچن ہمیشہ ننگے پاؤں ہوتے ہیں، آج انہوں نے گزشتہ اتوار کو پرستاروں کے ساتھ ملاقات کی ایک تصویر شیئر کی۔


انہوں نے کہا مجھ سے پوچھا جاتا ہے کہ مداحوں سے ملنے کیلئے کون ننگے پاؤں جاتا ہے؟ میں جواب دیتا ہوں کہ ’میں‘۔

امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ آپ عبادت گاہ میں ننگے پاؤں جاتے ہیں، اتوار کو یہاں آنے والے میرے خیر خواہ میری عبادت گاہ جیسے ہیں، آپ کو اس سے کوئی مسئلہ ہے؟

انٹرٹینمنٹ سے مزید