• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق امریکی نائب صدر مائیک پینس بھی سابق صدر ٹرمپ کے مقابل

نیویارک(نیوزڈیسک)امریکہ کے سابق نائب صدر مائیک پینس بھی ری پبلکن کے صدارتی امیدوار بننے کیلئے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابل آگئے۔ مائیک پینس بھی امریکہ میں 2024کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔مائیک پینس نے ریپبلکن صدارتی امیدوار کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔ ٹرمپ کے مقابل ریپبلکن صدارتی امیداروں کی فہرست میں نکی ہیلی، کرس کرسٹی اور ٹم اسکاٹ بھی شامل ہیں۔ ٹرمپ کے مخالفین کو خدشہ ہے کہ ٹرمپ مخالف ووٹ تقسیم ہونے سے ٹرمپ کو ری پبلکن صدارتی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرنے میں فائدہ ہوگا۔

یورپ سے سے مزید