• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دی ہیگ میں حضرت امام رضا علیہ سلام کی ولادت کے سلسلے میں تقریب

دی ہیگ (نمائندہ جنگ)حسینی مشن نیدرلینڈز اور ادارہ جعفریہ کے زیر اہتمام محفل علی امام بارگا ہ میں آٹھویں امام حضرت امام رضا علیہ سلام کی ولادت کے سلسلے میں جشن کی تقریب انقاد کیا گیا۔تقریب میں ایمسٹرڈیم روٹر ڈیم اور ہالینڈ کے دیگر شہروں سے شیعان حیدر کرار محبان اہل بیت کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع ہ پر پاکستان کے معروف منقبت قصیدہ مرثیہ خواں میر حسن میر کو مدعو کیا گیا میر حسن میر نے بارگاہ رسالت اور اہلبیت کے حضور شاندار گلہائے عقیدت پیش کیے اور فضا کو نعرہ حیدری کے نعروں درودوسلام سے معطر کیا۔ نظامت کے فرائض سید اعجاز سیفی اور توصیف حیدر نے ادا کیے مقامی شعراء ذاکرین نے بھی بارگاہ چمن رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا جن میں راجہ فاروق حیدر سید واجد علی ذیشان حیدر سید اقبال ذیدی عون رانا توصیف حیدر اور دیگر شامل تھے حسینی مشن کے صدر سید عظمت عباس سید سہیل حیدر سید ولایت شاہ حاجی کاظم حسین سید عامر بخاری اور دیگر حسینی مشن یوتھ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
یورپ سے سے مزید