• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی طویل ترین براہ راست پرواز 20 فیصد مہنگی ہوگی

سڈنگی (نیوز ڈیسک)آسٹریلوی ایر لائنز ممکنہ طور پر 2025کے آخر میں سڈنی کو نیویارک اور لندن سے ملانے والی نان اسٹاپ شروع ہونے والی سروس پر دنیا کی طویل ترین براہ راست پروازوں کے مسافروں سے 20فیصد پریمیم وصول کرے گا۔آسٹریلوی فلیگ کیریئر مسافروں کو پابند کررہا ہے کہ وہ20گھنٹے کی میراتھن فلائٹ کی نشستوں کے لیے اضافی پریمیم ادا کریں تاکہ وہ راستے میں آنے والی پریشانی اور اضافی وقت سے بچ سکیں۔ چیف فنانشل آفیسر وینیسا ہڈسن نے گزشتہ روز استنبول میں ایئر لائن انڈسٹری کے ایک اجتماع میں کہا کہ آسٹریلیا کے شہرپرتھ ٹور لندن کے درمیان کنٹاس ائر ویز کی خدمات پر ٹکٹوں کی قیمت پہلے ہی سنگاپور یا مشرق وسطیٰ میں راستے میں رک جانے والی پروازوں کے مقابلے میں 20فیصد زیادہ ہے۔ وینیساہڈسن نے انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس میں کہا کہ یہ فرض کرنا انتہائی معقول ہے کہ مسافر آنے والی انتہائی طویل پروازوں کے لیے وہی قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہوں گے، جسے پروجیکٹ سن رائز کا نام دیا گیا ہے۔کنٹاس نے ان روٹس پر چلانے کے لیے 12 کسٹمائزڈ ایئربس ایس اے ای350 ٹوئن آئل ہوائی جہاز کا آرڈر دےدیا ہے۔ ایئر لائن نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ اے 350 اور پروجیکٹ سن رائز سے کم از کم 400 ملین ڈالر سالانہ منفاع حاصل کرے گی۔
یورپ سے سے مزید