• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچلاک: دکانداروں نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کر دیا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کچلاک میں دکانداروں نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کردیا ہےتیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود لوکل بس والوں نے بھی کرایے میں کمی نہیں کی ان خیالات کا اظہار کچلاک کےسیاسی وسماجی رہنماوں امیر محمد ،سرورخان کاکڑ اور محمد انور ناصر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کچلاک میں دکانداروں نےاشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کردیا ہے جس کے باعث غریب اور دھاڑی دار طبقے کے لوگوں کو مشکلات کا سامناہے سرکاری نرخنامے پر کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہاہے ، کچلاک بازار میں چھوٹا گوشت 1800روپے، بڑا گوشت 930 روپے،آٹو 350 روپے دھڑی، پیاز 200روپے، تندور کی روٹی پورے صوبے میں 30روپے جبکہ کچلاک میں 200گرام پیٹرے والی روٹی 40روپے کی فروخت ہو رہی ہے، دودھ 160 روپے لیٹر جبکہ دہی 180روپے کلو فروخت ہورہا ہے آٹا کی بوری آج بھی 15ہزار روپے کی مل رہی ہے انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کچلاک لوکل بس والوں نے کرایوں میں کوئی کمی نہیں کی ہے اور کچلاک تا کوئٹہ یکطرفہ کرایہ 100روپے وصول کررہے ہیں ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کچلاک، اسپیشل مجسٹریٹ اور پرائس کنٹرول کمیٹی نے اس صورتحال پر مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے اور کچلاک کے غریب لوگوں کو گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید