• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس میں ملزمان لیبارٹری سے 2 کروڑ 90 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس خیابان سحر میں ملزمان  نجی  لیبارٹری سے دو کروڑ 90 لاکھ روپے کی رقم لیکر فرار ہو گئے، تفصیلات کے مطابق خیابان سحر لین نمبر 12 میں واقع نجی لیبارٹری میں مسلح ملزمان داخل ہوئے اور وہاں موجود ملازم جوزف کو رسیوں سے باندھ کر رقم کا تھیلا لیکر فرار ہوگئے ، واقعہ کا مقدمہ پولیس نے لیبارٹری کے ڈائریکٹر لعل شاہ بخاری کی مدعیت میں درج کرلیا، درخواست گزار نے بتایا کہ جمعہ 2 جون کو میں نے لیبارٹری کی تینوں برانچوں کی رقم جو کہ دو کروڑ 90 لاکھ روپے تھی اپنی کمپنی کے ملازم نئیر حسین کو شاپنگ بیگ میں دی کہ دوسرے آفس خیابان سحر لین نمبر 12 ڈی ایچ او فیز سیون لیجا کر وہاں موجود اکائونٹنٹ حیدر اور عزیز کے حوالے کر دے،کچھ دیر بعد دوسرے آفس کے ملازم جوزف نے بتایا کہ اکائونٹنٹ حیدر اور عزیز نے نئیر حسین سے رقم کا شاپر لیکر آفس میں رکھا اور تینوں نماز پڑھنے چلے گئے،ملازم نے بتایا کہ میں آفس میں تھا کہ مسلح ڈاکو آئے اور مجھے رسی سے باندھ کر رقم والا شاپر لیکر فرار ہو گئے،پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ واردات کرولا کار میں سوار ملزمان نے کی تاہم اسکے ابھی تک شواہد نہیں ملے ابتدائی تحقیقات کے مطابق واردات مشکوک،مدعی کے بیان کی روشنی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید