• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی، ایک شخص کی لاش ملی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، ایک شخص کی لاش ملی،تفصیلات کے مطابق مین حب ریور روڈ نزد نارکوٹکس چیک پوسٹ پر ڈمپر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار 25سالہ ضیاء اللہ ولد محمد نیاز محمد جاں بحق ہو گیا،حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ، حادثے میں کار مکمل تباہ ہوگئی،متوفی حب چوکی کا رہائشی بتایا جاتا ہے، سہراب گوٹھ ندی والے پل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ،پولیس کے مطابق متوفی کا چہرہ ناقابل شناخت ہوگیا جبکہ جسم کے دیگر حصے بھی کچلے گئے ہیں جس کے باعث متوفی کا بائیو میٹرک نہیں کیا جا سکا ، گلشن اقبال بلاک ون میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 24سالہ محمد سرفراز ولد محمد نواز جاں بحق ہوگیا ،متوفی گلشن اقبال کا رہائشی بتایا جاتا ہے،سخی حسن ڈی سی آفس کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 22سالہ مطیع الرحمان ولد محمد شدید زخمی ہو گیا،واقعہ کے بعد مشتعل شہریوں نے پتھر مار کر ٹینکر کے شیشے توڑ دیئے، حادثے کے بعد اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گیا، علاوہ ازیں سہراب گوٹھ چھوٹا پلازہ کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے، عمر 42برس کے قریب ہے، فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید