• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی فسطائیت کیخلاف احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے، ایم ڈبلیو ایم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت المسلمین کےمرکزی رہنما رکن شوریٰ عالی علامہ باقر عباس زیدی نےکہاہے کہ حکومت کی فسطائیت، جبر اور کھلی آمریت کے خلاف احتجاج کرنا ہر شہری کا آئینی، قانونی اور انسانی حق ہے، اڈیالہ جیل کے باہر زہریلا اور کیمیائی مادوں سے آلودہ پانی پھینکا گیا اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو بھی نشانہ بنایا گیا، نہتے شہریوں اور خواتین پر اس طرح کی کارروائی کسی بھی مہذب معاشرے میں قابلِ قبول نہیں،ہم اس وحشیانہ، غیر انسانی اور غیر آئینی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید